منگلورو 19/ اکتوبر (ایس او نیوز) کوناجے گرام پنچایت کے علاقے میں کل رات ایک بی جے پی کارکن پر جان لیوا حملہ ہونے کی خبر ملی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ پرکاش شیٹی (38 سال) نامی بی جے پی کے سرگرم کارکن پر موٹر سائیکل پر آنے والے تین لوگوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے دوست منجو ناتھ کے ساتھ گھر کی طرف واپس لوٹ رہا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے پرکاش کی موٹر بائک کے پیچھے سے آکر اس پر حملہ کے لئے تلوار چلائی مگر معجزاتی طور پر تلوار صرف اس کے ہاتھ کو چھو گئی ۔ زخمی پرکاش کو علاج کے لئے ڈیرلکٹے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔